۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
قرآن برای تمامی امور جامعه برنامه دارد

حوزہ/ اقامۂ نماز کمیٹی ایران کے سربراہ نے کہا: قرآن کریم تمام معاشرتی امور جیسے سیاسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی، خاندانی، تقرر و معزولی، انتخابات وغیرہ کے لیے انتہائی جامع پروگرام رکھتا ہے اور ان تمام پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس آسمانی کتاب کی طرف رجوع ضروری ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقامۂ نماز کمیٹی ایران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین استاد محسن قرائتی نے کاشان کے مدارس علمیہ کے طلبہ اور علمائے کرام کے ساتھ مسجد حبیب ابن موسیٰ(ع) میں منعقدہ درس اخلاق میں خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم تمام معاشرتی امور جیسے سیاسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی، خاندانی، تقرر و معزولی، انتخابات وغیرہ کے لیے انتہائی جامع پروگرام رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم زندگی کے اصول اور طریقے لوگوں کو سکھاتا ہے اور ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ معاشرے کے ہر فرد کی زندگی میں قرآن کا کتنا حصہ شامل ہے؟ ہمیں قرآن کریم سے پیغام حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔

اقامۂ نماز کمیٹی ایران کے سربراہ نے کہا: قرآن مجید کے لیے کچھ کام کیے گئے ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہم میں سے ہر ایک کو قرآن کریم کی طرف قدم بڑھانا چاہیے، ہماری مجالس قرآنی ہوں، طلبہ اپنے اساتذہ سے تفسیر کے کلاسز کا مطالبہ کریں اور تفسیرِ قرآن کا ایک منظم نظام قائم کیا جائے۔

استاد قرائتی نے کہا: امام رضاعلیہ السلام نے فرمایا ہے کہ "خدا نے نماز کو اس لیے واجب کیا تاکہ قرآن مہجوریت سے باہر آئے اور عام ہو جائے"۔

انہوں نے علماء کو نصیحت کی کہ وہ بہت لمبی تقریروں سے پرہیز کریں، نوجوانوں اور بچوں سے مانوس ہوں اور قرآن سے سادہ اور سمجھنے میں آسان مطالب نکال کر انہیں بیان کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .